Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات

Now Reading:

لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات
ڈکیتی

 لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شہری کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دھاوا بولا اور گھر میں موجود 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر ہوئی، برقع پوش ملزمان رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنادیا۔

ڈاکو 1 کروڑ نقدی ، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات ، چار ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس  ذرائع کے مطابق  مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔

Advertisement

واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہےکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر