Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، آلودگی پر قابو پانے کیلئے اینٹی اسموگ اسکواڈ تشکیل

Now Reading:

لاہور، آلودگی پر قابو پانے کیلئے اینٹی اسموگ اسکواڈ تشکیل
اسموگ

لاہور میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے 5 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

کمشنرلاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اینٹی اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ انسداد اسموگ اسکواڈز میں محکمہ ماحولیات، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہر اسکواڈ ایک ہفتے میں 60 صنعتی یونٹس کا دورہ کرے گا اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے یا دھواں پیدا کرنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کرے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکواڈ آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات کی حالت اور جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن کے اقدامات کی تعمیل کی جانچ کریں گے جبکہ ٹھوس/سبز فضلہ کو جلانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، پانی کے کنکشن کے غلط استعمال اور بجلی چوری کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور غیر معیاری ایندھن اور نان آپریٹو اسکربرز اور ایمیشن کنٹرول یونٹس استعمال کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دلی، اسموگ کے باعث اسکول بند

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دئیے گئے۔

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہے گے اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول اس لیے بند کیے جا رہے ہیں کہ بچوں کو آلودہ ہوا میں سانس نہ لینا پڑے ۔

Advertisement

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ نئی دلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے۔

بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ نئی دلی حکومت نے آلودگی کے باعث ایمرجنسی اقدامات کرتے ہوئے چار دن کے لیے کھلی جگہوں پر دھول اڑانے اور تعمیراتی کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر