
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں میتھیو ہیڈن لکھتے ہیں کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔
اسلام و علیکم پاکستان!
میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.Advertisement
شاباش لڑکو! چھا جاؤ
پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/SUUAueSbun— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 18, 2021
انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News