آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گےٓ
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں آج جمعے کے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔
پہلا میچ نیوزی لینڈ اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔
بھارتی ٹیم کی کمان ویراٹ کوہلی سنبھالیں گے جبکہ اسکاٹ لینڈ ٹیم کی قیادت کائل کوٹزر کریں گے۔
سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10نومبر کو ابوظہبی میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News