
شوکت ترین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قیمتوں میں فرق ختم کرے اور گندم کی فراہمی بڑھائے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھ کر 9.2 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے ، عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی ، حکومت اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دیکر مہنگائی کا زیادہ بوجھ خود برداشت کررہی ہے۔
مشیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خوردنی تیل، پیاز، ٹماٹر سمیت بعض اشیائے خوردنی کی قیمتیں کم ہوئیں ، کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کے باعث سپلائی متاثر ہونے پر سبزیاں مہنگی ہوئیں۔
سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ملک میں گندم اور آٹے کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پنجاب قیمتوں میں استحکام کیلئے کے پی کے کو چینی کی فراہمی یقینی بنائے ، سندھ حکومت گنے کی امدادی قیمت کا فوری تعین کرکے اعلان کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News