
سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے اسکولز میں سہولیات کو ترجیحات کی بنیاد پر بہتر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے لاڑکانہ کے اسکول کا اچانک دورہ کیا اور پائلٹ ہائی اسکول میں انتظامات اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسکول میں صفائی ستھرائی کا نظام بہترکیا جائے ، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
صوبائی وزیر نے اساتذ اور بچوں کے مابین تعلیم کے حصول اور تسلسل کو سراہا اور اس موقع پر پائلٹ ہائی اسکول کے باقی مندہ حصے کو سولیرائیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News