
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈاکوؤں نے گاہک کے روپ میں میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی، ڈاکوؤں نے دوائیوں کا ریٹ پوچھنے کے بعد ملازمین پر اسلحہ تان لیا، مسلح ڈاکو میڈیکل اسٹور ملازمین کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کے دوران موبائل فون اور 50 ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پینٹ شرٹ اور شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوئے اور بہانے سے فون سنتے رہے، نقاب پوش ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوئے، چادر اور بیگ سے اسلحہ نکالا، لوٹ مار کی اور چلتے بنے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری نے مقدمے کیلئے درخواست تھانہ نواب ٹاؤن میں جمع کروا دی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News