Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ سمیت دوسری حکومتوں نے صرف کاغذوں کی حد تک دعوے کیے، پرویز اشرف

Now Reading:

ن لیگ سمیت دوسری حکومتوں نے صرف کاغذوں کی حد تک دعوے کیے، پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت دوسری حکومتوں نے صرف کاغذوں کی حد تک دعوے کیے۔

راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ورکر اور عام آدمی پیپلز پارٹی کا جھنڈا تھام کر سڑک پر نکل آیا ہے، پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک سو بیس فیصد اضافہ کیا، پینشن میں سو فیصد اور بینطیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کے لیے سہولیات پیدا کیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ لوگوں کو مستقبل بنایا گیا، عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کیں، ن لیگ سمیت دوسری حکومتوں نے صرف کاغذوں کی حد تک دعوے کیے، یہ حکومت 1 کروڑ نوکریاں اور 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے آئی تھی، عام لوگ یہ سوچ کر پی پی کے ساتھ نکلا ہے کہ ہم ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم تجربے کی بنیاد پر مہنگائی کو قابو میں لائیں گے اور بے روزگاری کو ختم کریں گے، رات کو سو کر اٹھیں تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہوتی ہیں، دوائیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، گھی کا ڈبہ 9 سو سے 2 ہزار پر پہنچ گیا ہے، یہ حکومت صرف زدی ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس صرف ایک راستہ ہے عوام، عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے اپوزیشن کا اکٹھا ہونا ضروری ہے جو فیصلے عوام کے حق میں ہوں گے پیپلز پارٹی ان پر عملدر آمد کرے گی۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اسی لیے ہم کہتے ہیں چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، شہلا رضا صاحبہ الیکشن میں شامل ہونے یہاں خود آئی ہیں، اپوزیشن وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب سے اکٹھے ہو کر جیتی تھی، اپوزیشن اکٹھی ہوتی تو عدم اعتماد کامیاب ہو جانی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر