Advertisement
Advertisement
Advertisement

’حکومت پیٹرول 200 روپےتک لے کر جانا چاہتی ہے’

Now Reading:

’حکومت پیٹرول 200 روپےتک لے کر جانا چاہتی ہے’
پیٹرولیم مصنوعات

مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ یہ حکومت پیٹرول 200 روپےتک لے کر جانا چاہتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ مشکلات کےذمہ دارصرف اورصرف عمران خان ہیں، ہماراہدف پیپلزپارٹی نہیں پی ٹی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب،ایف آئی اے ودیگراداروں کوہمارے خلاف استعمال کیاجارہاہے،اب حقائق کے کھلنے کاوقت آگیاہے، عوام کواپوزیشن کےشانہ بشانہ کھڑاہوناہوگا،عوام کوڈمی وزیراعظم کے خلاف باہرنکلناہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ نئے پاکستان میں قرض کوپیکج کانام دیاجارہاہے،عمران خان قوم کو رلانے کی بات پرعمل کررہےہیں، آئی ایم ایف کےپاس تمام حکومتیں گئی ہیں،آئی ایم ایف سےعوام کوذبح کرنےکاوعدہ کرنا تکلیف دہ بات ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ مشیرخزانہ کےمطابق پٹرولیم لیوی 7 سے 30 فیصد پرلانی ہے، یہ پٹرول 200 روپےتک لےکرجاناچاہتےہیں، بدقسمتی سےکام اورمحنت آپ کےبس کی بات نہیں۔

Advertisement

انہوں نے فضائی آلودگی سے متعلق کہاکہ موٹروے کےاطراف فصلیں جلائی جارہی ہیں،دھواں اکھٹاہورہاہے۔

مسلم لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بننے کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے ،حسان خاور کو بھی پی ڈی ایم کی فکر ہو جاتی ہے ، کورونا کا فنڈ کھا جاتے ہیں،لڑنے کیلئے کچھ نہیں کرتے ، پنجاب حکومت ڈینگی سےبچاؤکیلئےاقدامات نہ کرسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر