Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلور ملز ایسوسی ایشن کا فلورملنگ انڈسٹری کی گندم ریلیز پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار

Now Reading:

فلور ملز ایسوسی ایشن کا فلورملنگ انڈسٹری کی گندم ریلیز پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار

سرپرست اعلیٰ فلور ملز ایسوسی ایشن میاں ریاض نے فلورملنگ انڈسٹری کی گندم ریلیز پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا چوتھا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ میاں ریاض نے فلورملنگ انڈسٹری کی گندم ریلیز پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ تین روز بعد منگل کو ہڑتال کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

میاں ریاض نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، محکمہ خوراک کے اقدامات سے انڈسٹری میں بے چینی بڑھ گئی، محکمہ خوراک میں بے جا حراسمنٹ اور سختی کے ذریعے کرپشن کا بازار گرم ہے۔

اجلاس میں حافظ احمد قادر نے کہا کہ گندم کوٹہ کم از کم 18 بوری کیا جائے جبکہ بیرونی اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے کی شق ختم کی جائے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گندم گرائنڈنگ چارجز میں اضافہ کیا جائے، صوبوں کو سفید تھیلے میں آٹا ترسیل کی اجازت دی جائے جبکہ لال آٹے کی بجائے سفید آٹے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

سرپرست اعلیٰ فلور ملز ایسوسی ایشن میاں ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملز سرکاری گندم کوٹہ نہیں اٹھائیں گی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں میاں جاوید، عبد الحمید بھٹی، محمد خالد، میاں ندیم، محمد عامر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر