Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں50فیصد کمی کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں50فیصد کمی کرنے کا فیصلہ
اسموگ

پنجاب حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسموگ پر قابوپانے کے لیے موثر اقدامات کا حکم جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدارنے سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت بھی جاری کیں اور کہاکہ  محکموں کے سیکریٹریزگاڑیوں کی تعداد کم کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ آفس جمع کرائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ فرائض ادا کریں، فیکٹریوں کے خلاف موثر انداز میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے مزید ہدایت جاری کی کہ ٹائرجلانے والی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے اور الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

الیکٹرک بسوں کے حوالے سے جلد ازجلد حتمی پلان پیش کیا جائے، کوڑا کرکٹ کو جلانے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کرشنگ پلانٹس کو اینٹوں کے بھٹوں کی طرح جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلاننگ کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھان کی کٹائی کیلئے ہارویسٹرکو ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی

واضح رہےکہ پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے جبکہ  لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ہی ڈال لئے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرہے۔

Advertisement

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 501 جبکہ کراچی میں 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے جبکہ کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فضائی آلودگی کا نوٹس لیا ہے۔

دو روز قبل اسموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کے انسداد اسموگ اسکواڈ نے سخت کاروائیاں کرتے ہوئے 43 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا۔

Advertisement

فضا میں دھواں چھوڑنے اور آلودگی کی روک تھام کے لیے آلات نہ ہونے پر 21 انڈسٹریل یونٹس میں خلاف ورزی پائی گئی۔

اس موقع پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 21 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ کا کہنا ہےکہ شہر کے انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کے لیے پانچ تحصیلوں میں انسداد اسموگ اسکواڈ ٹیمیں موجود ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر