Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے ، شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ڈنمارک کی سفیرلیز روزن ہوم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کو کثیرالجہتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ڈنمارک کی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، افغانستان میں پائیدارامن کے خواہشمند ہیں ، پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سفیرلیز روزن ہوم نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ گرین معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے ، گرین معاہدے سے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری تعلقات میں وسعت آئیگی۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائیگا ، پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلیٰ مہارت سے استفادہ کریگا ، پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی کوششیں جاری رکھے گا ، افغان شہریوں بلخصوص بچوں اور خواتین کواشیائے زندگی کی اشد ضرورت ہے ، بین الاقوامی برادری انسانی ہمدری کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد اور معاونت کرے ، پاکستان نے ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان سے انخلاء میں معاونت کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ تشویش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث افغانستان میں کہیں انسانی قحط نا پیدا ہوجائے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اورڈنمارک سفارتخانہ کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر