Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو نے اگلا الیکشن تسلیم نہ کر نے کی دھمکی دے دی

Now Reading:

بلاول بھٹو نے اگلا الیکشن تسلیم نہ کر نے کی دھمکی دے دی

 بلاول بھٹو نے کہا  ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کا بل منظور کرایا گیا تو آئندہ الیکشن تسلیم نہیں کرینگے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظور کرایا گیا تو وہ عدالت جائیں گے، حکومت یکطرفہ طور پر قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے غلط بیانی نہیں ہونی چاہیے،اسپیکر اپنے عہدے اورپارلیمنٹ کی عزت کریں،جھوٹ کے لیے اسپیکر کے دفتر کو استعمال نہیں ہونا چاہیے،انتخابی اصلاحات کاطریقہ کار مناسب نہیں تھا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر آپ اپنے عہدے کا احترام کریں، اسد قیصر اپنے زبان کا پاس رکھیں، اسپیکر نے تحریری طور پر یقین دہانی کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کا کہا گیا، عوام کو دھوکہ دینے میں اسپیکر کے دفتر کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے، ہم نے انتخابی اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ماضی میں دو تہائی اکثریت دلائی گئی، میاں نواز شریف چاہتے تو وہ بھی مرضی کی انتخابی اصلاحات کر لیتے، آج حکومت بلڈوز کرنے جارہی ہے، ہم ای وی ایم مشین نہیں مانتے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ پارلیمان میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم موجود مگر کر نہیں کرسکتے، پورے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ کیسے کرسکتے ہیں؟ آج زبردستی قانون سازی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ قانون سازی کے ذریعے آئین تبدیل کررہے ہیں، آپ الیکشن کمیشن کا اختیار نادارا کو دینا چاہتے ہیں، ہم اس قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، ہم بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، پی پی پی اور ن لیگ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور نمائندگی دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی دینا چاہتے ہیں، حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دینا چاہتی ہے، بھارتی جاسوس کو فائدہ پہنچانے کیلئے رات کے اندھیرے میں این آر او دیا، حکومت کو این آر او دینا ہے تو غریب عوام کو دیں، گیس، پٹرول کی قیمت کم کریں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کو این ار او دینے کی کوشش ناکام بنائیں گے، وزیر اعظم نے کہا آئی ایم ایف جانے سے بہتر وہ خودکشی کو ترجیح دیں گے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں، مردم شماری کے نتائج کی منظوری میں قانون پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل متنازعہ مردم شماری پر پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاج کیا، مردم شماری کو صرف 2018 انتخابات کیلئے عارضی طور پر قبول کیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل میں پہلی بار کثرت رائے سے مردم شماری نتائج کی منظوری دی، سندھ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری نتائج کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اس معاملے پر خط لکھا ہے۔

Advertisement

چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متنازعہ مردم شماری نتائج بلوچستان اور سندھ کے حق پر ڈاکہ ہے، یہ ہمارے ووٹ اور وسائل پر ڈاکہ ہے،  ناانصافی کسی صورت قبول نہیں، مردم شماری کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، عوام مشکل وقت میں اپنے نمائندوں کی جانب دیکھ رہی ہے، حکومت زبردستی ای وی ایم منظور کروا کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن ایوان کے اندر اور باہر اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل میں شدید جھڑپ ہوئی، پی پی پی کے رکن عبد القادر مندوخیل نے اسپیکر ڈائس پر نامناسب گفتگو ہوئی جس پر اسپیکر غصے میں آگئے۔

 اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آپ تمیز سے رہیں میں باہر نکلوادوں گا، آپ کی کیا اوقات ہے؟َ میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر