Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع کر دی

Now Reading:

این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع کر دی

این ٹی ڈی سی نے 113 کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے گوجرانوالہ سے لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن تک 113 کلومیٹر طویل 500 کے وی ڈبل سرکٹ کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

 منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر منظور احمد کے مطابق یہ منصوبہ 660 کے وی باءپولر کنورٹر سٹیشن سے ایچ وی اے سی ٹرانسمیشن لائنوں کے دو 500 کے وی سرکٹس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر کے بجلی کی ترسیل کرے گا۔

انجینئر منظور احمد کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 969 میگا واٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جا سکے گا، یہ ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 8305 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے راوی، کالا شاہ کاکو، غازی روڈ، بند روڈ، مریدکے، کامونکی، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ پراجیکٹ دیہی الیکٹریفیکیشن کے حوالے سے حکومت کے رورل الیکٹریفیکیشن پروگرام کو سپورٹ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر