
وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔
ترجمان نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی سہولت کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، جدت آمیز سروس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بے پناہ آسانی پیدا ہو جائے گی۔
اس سے پہلے انہیں پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا۔ نادرا نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے اس سلسلے میں آن لائن نظام متعارف کیا ہے، درخواست گزار آن لائن پاور آف اٹارنی کے اجراء کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان سے آسان تر بنا رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی وزیراعظم کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Advertisement#NADRA has developed Digital Power of Attorney (POA) for #OverseasPakistanis They can now apply for PoA from the comfort of homes. Annually approx 75K people visit Pak Foreign Missions for POA issuance. Not anymore! /1#DigitalPakistan#OverseasPakistanis #Governance pic.twitter.com/joxv1lrCzw
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) November 18, 2021
انہوں نے کہا کہ ہر سال 73 ہزار سے زائد سمندرپار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے ذاتی طور پر اپنے متعلقہ ملک کے پاکستانی مشن یا سفارت خانوں میں جانا پڑتا تھا ، ابتدائی طور پریہ آن لائن سروس بیرون ملک پاکستان کے 10 مشن میں شروع کی گئی ہے، تمام دیگر مشن میں بھی فراہم کر دی جائے گی۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ آزمائشی مرحلے کے 10 مشن میں امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، شکاگو، ہاؤسٹن اور لاس اینجلس جبکہ برطانیہ میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈفورڈ میں پاکستان کے مشن شامل ہیں۔
طارق ملک نے کہا کہ نادرا کی بنائی ہوئی پاور آف اٹارنی تصدیق کی اس جدت آمیز سہولت میں پاک آئی ڈی آن لائن کی جدید ترین بائیومیٹرک تصدیق کی سہولیات کو استعمال کیا گیا ہے۔
چیئرمین نادرا نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار کو کاغذ پر اپنے اور دو گواہوں کے انگوٹھے کے نشانات لگا کر انہیں سکین کرنا ہوگا اور پھر اپ لوڈ کرنا ہو گا جن کی تصدیق نادرا کے ڈیٹابیس سے کی جائے گی۔
طارق ملک کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نادرا کی جانب سے وڈیو انٹرویو ماڈیول کا انتظام کیا گیا ہے۔ متعلقہ پاکستانی مشن کے قونصلرآفیسر اس درخواست دہندہ اور گواہان کا انٹرویو کریں گے، پاور آف اٹارنی جاری کرنے کے لئے ان کی رضامندی حاصل کریں گے۔۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس سروس میں سکین شدہ دستاویزات اور تصویریں اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی شامل ہے، پاکستانی مشن کے قونصلر آفیسر نادرا کے ڈیٹا کی روشنی میں فراہم کی گئی معلومات کا موازنہ کر کے ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ خصوصیات عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار “ای- کے وائی سی” کے عین مطابق ہیں۔ نادرا، پاک آئی ڈی لائیو چیٹ کے ذریعے درخواست گزاروں کو پیش آنے والے مسائل پر قابو پانے کے لئے جاری بنیاد پر معاونت فراہم کرے گا جبکہ وزارت خارجہ کو تکنیکی معاونت اور دیکھ بھال کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News