نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ہم تاج محل بنانے میں رہے جبکہ دنیا میں یونیورسٹیاں بن رہی تھیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی میں بیالیس ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے قیام میں کردار ادا کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی بنیادی پہچان ہے ، دین پڑھے لکھے کا اور ہنر مند کا ہے ، قوم مستقبل میں خوشحالی چاہتی ہے تو تعلیمی ادارے بنانا ہونگے ، ہم تاج محل بنانے میں رہے جبکہ دنیا میں یونیورسٹیاں بن رہی تھیں ، اُس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ، علم اور تحقیق کی ضرورت ہے۔
نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں بطور قوم جس حالت میں ابتدا کی اُس وقت کاغذ اور پینسل نہیں ہوتی تھی ، آج پاکستان اسلامی دنیا کا واحد نیوکلیئر پاور ہے دنیا کو جنگی جہاز اور ٹینک دے بنا کے دے رہا ہے ، پاکستان میں تیس سے چالیس سال میں کشمکش میں رہے ، کوئی خام خیالی نہ رہے ، پاکستان باقی رہنا والا ملک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News