
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر اولیاء ملتان کے باسیوں کیلئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیداں والا چوک سے ہیڈ محمد والا ڈبل روڈ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
اس 11 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ پر 1 ارب 18 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔
ڈبل کیرج روڈ کی تکمیل ملتان تا ڈیرہ غازی کی میگا ٹریفک کو منسلک کرے گی ، کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے کو ریکارڈ وقت میں منظور کیا۔
عوامی مفاد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روڈ کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی۔
واضح رہےکہ منصوبے کی منظوری پرعوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News