Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، شوکت ترین

Now Reading:

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

 مشیر خزانہ نے کہاکہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے،آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے،دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

 شوکت ترین نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہونگی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

مشیر خزانہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں بھی گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع کیا جائے۔

شوکت ترین نے گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اس مو قع پر صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے صوبوں میں اشیاء خوردونوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر