Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبوں میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

صوبوں میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے صوبوں میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کے پی حکومت کی کارکردگی، صوبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، محمود خان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام، انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے نوجوانوں اور خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ نوجوانوں کو حکومت کی قرض اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں،  سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے صوبوں میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معدنیات اور کان کنی کے شعبے کی ترقی سے صوبے کے لوگوں کی ترقی اور مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ اضلاع میں تنازعات کے متبادل حل کے نظام سے لوگوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تنازعات کے متبادل حل کے نظام سے سابقہ فاٹا اضلاع میں عدلیہ پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی، کے پی حکومت سابقہ فاٹا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اجلاس میں ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، سڑکوں، توانائی اور انتظامی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کہ سابقہ فاٹا اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے، ضم شدہ اضلاع کے لئے 491 ارب روپے مالیت کے 901 منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے مطابق مکمل ہو جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کے پی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کو سراہا اور ضم اضلاع کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی سیشن کے باقاعدہ انعقاد پر صوبائی حکومت کی تعریف کی۔

معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت ضم اضلاع تک بڑھانے پر صدر مملکت نے اظہار اطمینان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر