Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صنم سعید کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

Now Reading:

اداکارہ صنم سعید کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ انڈین ٹیلی ویژن کے لیے کام نہیں کرنا چاہتیں، ٹی وی پر کام کرنے کے لیے وہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہی ترجیح دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں فلموں کی بہت سی اقسام ہیں جن میں وہ کام کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے اداکار ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہیں گی، لیکن بالی ووڈ میں انٹری وہ عامر خان کے ساتھ دیناچاہیں گی۔

اس کے علاوہ ہندوستان کےاو ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کیسا ہے، ہم نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ہم کیسے نظر آتے ہیں اور ہماری زندگی کیسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جاننا ان کے لیےحیران کن تھا کہ ہم ایک جیسے نظر آتے ہیں، ایک جیسا کھانا کھاتے ہیں، ہم عملی طور پر بھائی بہن ہیں۔

یاد رہے کہ صنم سعید کی نئی ویب سیریز’قاتل حسینوں کے نام‘ بھارتی اسٹریمنگ سروس ذی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر