Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے جاری مہم اختتام پذیر

Now Reading:

گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے جاری مہم اختتام پذیر

گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے جاری 10 روزہ آگاہی مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

ہارون آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے جاری 10 روزہ آگاہی مہم اختتام پذیر ہوگئی، مہم کا اختتام ایک ریلی کی صورت میں کیا گیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران، اسٹاف و عملہ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی احاطہ محکمہ زراعت سے شروع کر ہو کر بنگلہ روڈ، قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئی محکمہ زراعت کے احاطہ میں آکر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع چوہدری لطیف اللہ کا کہنا تھا کہ اس 10 روز میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تقریباً پونے 2 سو کے قریب طلبا و طالبات نے زرعی توسیعی عملہ کے ساتھ مل کر دن بھر کسانوں کے ساتھ مصروف عمل رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں روڈ شوز کے ساتھ ساتھ گندم کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تیار کردہ تشہیری مواد گھر گھر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سمینار میں شرکت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف نوجوان طلبہ کو کسانوں کے عملی اقدامات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع میسر ہوا بلکہ کلاس روم اور لیبارٹریز سے نکل کر زمینی حقائق کا ادراک بھی حاصل ہوا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع چوہدری لطیف اللہ نے مزید کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے اساتذہ کے ہمراہ وطن کی مٹی سے محبت کا قرض چکانے کے لئے جس طرح فیلڈ میں نکلے ہیں اس کے انتہائی مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر