
اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے توانائی کمیٹی کو گھریلو صارفین کے لئے سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات کی منظوری دے دی۔
اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی جبکہ 2 ماہ تک کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور دے دی گئی، کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے جبکہ جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News