صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم کے تحت کارروائی کریں جبکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ایئر کوالٹی کا جعلی/غیر مجاز ڈیٹا پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ای پی ڈی پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت کام کر رہا ہے، آلودگی کی روک تھام، کنٹرول، پائیدار ترقی کے فروغ، تحفظ، بحالی اور بہتری فراہم کرنے کا ایکٹ ہے، سموگ کے سیزن میں کچھ بددیانت عناصر ناپاک ارادوں کے ساتھ محکمہ ماحولیات کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر لاہور کے مختلف غیر مجاز ذرائع سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی گمراہ کن/غلط ریڈنگ رپورٹ کی جارہی ہے، غلط ریڈنگ سے پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی/ غیر مجاز ڈیٹا جاری کرنے والے کسی بھی شخص/ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے، ای پی اے سے منظوری کے بغیر کوئی بھی ڈیٹا مستند نہ سمجھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News