Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

حکومت کو ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار
عثمان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے راجن پور کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک، اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے، ہر ضلع کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35 فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی طور پر صرف 17 فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے، ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے، عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کا یادگار دور شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن اتحاد میں شامل لوگ آپس میں مخلص نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا بیانیہ عوام مسترد کر چکے ہیں، حکومت کو ایسی ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے، منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے سردار اویس دریشک، ایم پی اے خرم لغاری، تحریک انصاف کے عہدیدار سردار علی رضا دریشک اور دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر