Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندو برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، شہباز شریف

Now Reading:

ہندو برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، شہباز شریف
شہبازشریف

شہبا ز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستانی ہندو برادری کا ملک کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی میں اہم کردار ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے روشنیوں کے تہوار دیوالی پر نیک تمناﺅں کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہندو برادری پاکستانی متنوع معاشرے کا ایک قابل فخر حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہندوبرادری کے اس اہم تہوار کی خوشیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیوالی پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے ، برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے، قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کے لئے اقدام اٹھائے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدام اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پی پی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نےاپنے پیغام میں مزہد کہاکہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر