Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، محمود خان

Now Reading:

سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چارسدہ میں پیش آنے والے واقعے کے خصوصی تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پولیس حکام کی واقعے کے مختلف پہلوؤں اورصورتحال کوکنٹرول کرنےکے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مشتعل ہجوم کی طرف سے ایک پولیس اسٹیشن اور مختلف چوکیوں کو ریکارڈ سمیت نذر آتش کیا گیا ، بعض عناصر اور جرائم پیشہ افراد نے عوام کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے لوگوں کو اکسانے والے عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

Advertisement

اجلاس میں مشتعل ہجوم کی طرف سے سرکاری املاک کو آگ لگانے کے واقعے کی مذمت کی گئی اور قانون کوہاتھ میں لینےوالےعناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی ، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ پولیس حکومتی عملداری اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائے ، امن و امان کو برقرار رکھنا اور سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ، آئندہ ایسے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ، اس واقعے میں  تمام شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے کے خلاف شہریوں کے جذبات کا احساس ہے ، شہری پرامن رہیں اور قانون کو اپنا راستہ اپنانے دیں ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،  سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر