
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔
اسد عمر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں، گزشتہ 3 سال سے سردیوں میں پی ڈی ایم کی بیماری آرہی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو ٹھیک ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی ڈیل پر شوکت ترین ہی بتا سکتےہیں، پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات رواں سال 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، شہروں میں کنسٹرکشن انڈسٹری پر توجہ دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں گروتھ نظر آرہی ہے، حکومت نے زراعت پر توجہ دی، تاریخی پیداوار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دی جارہی ہیں،2 سال میں 3 گناہ آئی ٹی کے اکسپورٹ میں اضافہ ہوا، انفرادی طور پر کام کرنے والے نوجوان کمیونٹی میں پاکستان دنیا کی 5 بڑی کمیونٹی ہے، 2018 میں 23 لاکھ نوکریوں میں اضافہ ہوا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے اندر کافی ترقی کے مواقع ہے، حکومت اس شعبے پر توجہ دے رہی ہے جس میں ترقی کے مواقع ہوں، گندم، چاول، گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، شہری علاقوں میں کنسٹکرشن کے شعبے میں مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم کے دلچسپی کے باعث کنسٹکرشن انڈسٹری نے لافی ترقی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زائد فارن ایکسچینج کے زخائر موجود ہے، کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے، جلدی ویکسین لگائی جائے گی تو جلدی کورونا کا خطرہ ٹھلے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم موسمی بیماری کی طرح ہے، سردی ختم ہوتے ہی یہ ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News