
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرادیا، الیکشن کمیشن معافی نامے کے جائزے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا۔
گزشتہ ہفتے فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر معذرت کرلی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی احترام ہے، میں کابینہ کا ماؤتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں خود وکیل ہوں، شو کاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا۔ میں معذرت کرتا ہوں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ تحریری طور پرجمع کرا دیں۔
واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر فواد چوہدری نے اعظم سواتی اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News