علی محمد خان کا کہنا ہےکہ ٹی ایل پی سے جو بھی معاہدہ ہوا آئین اور قانون کے مطابق ہوا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی، میں پیش ہونگا۔
انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کو پابند کیا کہ آئندہ جو بھی سرگرمی کرے آئین اور قانون کے اندر رہ کر کرے، وزیراعظم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کے پیچھے کھڑے رہے جبکہ آرمی چیف نے اپنا کردار ادا کیا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں علماء کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
