Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ ایک وفاق ہے لیکن وہاں کوئی بھی نیشنل ایجوکیشن پالیسی نہیں ہے، وزیر تعلیم سندھ

Now Reading:

امریکہ ایک وفاق ہے لیکن وہاں کوئی بھی نیشنل ایجوکیشن پالیسی نہیں ہے، وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک وفاق ہے لیکن وہاں کوئی بھی نیشنل ایجوکیشن پالیسی نہیں ہے۔

33 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی نجی ہوٹل میں کانفرنس ہوئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو، اور وفاقی و صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

 کانفرنس میں ورلڈ بینک کے نمائندے، کے پی کے اور پنجاب کے وزیر تعلیم سمیت دیگر متعلقہ افسران وڈیو لنک کے ذریعے کانفرس میں شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ شفقت محمود سمیت دیگر مہمانوں کو سندھ میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، سید سردار علی شاہ اور اسماعیل راہو نے شفقت محمود اور دیگر مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے اور کہا کہ امید ہے کہ اس وزرائے کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ یہی بہترین طریقہ ہے تعلیم کے سلسلے میں مل کر کام کریں۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جو ورلڈ بینک کے ASPIRE پروجیکٹ کے تمام شرائط پر پورا اترا اور اس سلسلے میں آج ہمیں ورلڈ بینک کی گرانٹ ملی ہے۔

شفقت محمود نے ورلڈ بینک کی طرف سے دی گئی گرانٹ میں سے 810 ملین روپوں کی کریڈٹ فائل سندھ کے سردار علی شاہ کے سپرد کی۔

نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں موقف دیا کہ شفقت صاحب آپ نے تو اس کانفرنس میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی پاس کرنے کا ایجنڈا ہی رکھ لیا ہے، لیکن سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس طرح کی نیشنل پالیسی بن بھی سکتی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک وفاق ہے لیکن وہاں کوئی بھی نیشنل ایجوکیشن پالیسی نہیں ہے، اسی طرح ہمارے یہاں پہلے کی صوبوں کی خود مختاری آج تک سوالیہ نشان ہے، اس کے باوجود صوبائی سبجیکٹ پر بھی وفاقی حکومت اپنی پالیسی مسلط کرنا چاہتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ جس کو میں اپنے صوبے کے نمائندہ ہونے کی حیثیت میں قبول کرنے سے قاصر ہوں، اگر آپ اسلام آباد سے ہی یہ طے کر کے آئیں ہیں کہ صوبوں پر اپنی پالیسی مسلط کرنی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، میری گزارش ہے کہ نیشنل پالیسی لانے میں اتنی جلد بازی نہ کریں، پہلے تمام صوبوں کو اپنی اپنی پالیسیاں مرتب کرنے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر