Advertisement

یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ کا ریگولر نہ کرنے پر احتجاج جاری

یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر ہفتہ کے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا ہے، نارووال اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

استاتذہ کا کہنا ہے کہ باقی یونیورسٹیز کی طرح ہمیں بھی ریگولر کیا جائے، ہم پچھلے 6 سال سے یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں، جب تک ہمیں ریگولر نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی آف نارووال میں تعلیمی سرگرمیاں چوتھے روز بھی معطل ہیں، کنٹریکٹ اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق کے لیے دھرنا جاری ہے۔

Advertisement

استاتذہ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد لیکچرر تعینات ہوئے تھے، پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ کو ریگولر کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

اساتذہ نے الزام لگایا ہے کہ چھ سال کام کرنے کے بعد اب وائس چانسلر نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ استاتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی نظام بحال کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Next Article
Exit mobile version