Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا

Now Reading:

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا
اسموگ

لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔

فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 410 جبکہ کراچی میں 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

Advertisement

پنجاب کے علاقے پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرار ہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں  بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے

دوسری جانب کراچی میں بھی آلودگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی نواں نمبرہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی موجودہ شرح 155 ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سرد اور خشک ہواؤں کا راج ہے،  کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر