Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے ضروری ترامیم کے لیے استقامت کا مظاہرہ کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

وزیراعظم نے ضروری ترامیم کے لیے استقامت کا مظاہرہ کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ضروری ترامیم کے لیے استقامت کا مظاہرہ کیا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکمران اتحاد نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 27 بل منظور کرا کے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ، اتحادی جماعتیں اور خاص طور سے وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں ، حکومت اور اتحادیوں کی کامیابی ملک کی پارلیمانی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، وزیراعظم نے تمام تر دباؤ کا جرات اور دانشمندی کے ساتھ مقابلہ کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو جس طرح اعتماد میں لیا وہ ان کی سیاسی بصیرت اور اسٹیٹس مین شپ کا ثبوت ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی بطور اتحادی روز اول سے وزیراعظم کے ساتھ ہے ، مشترکہ اجلاس میں بھی بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بی اے پی کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ، وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ، وفاقی حکومت کے تعاون سے ہم بلوچستان کو ترقی دینے میں کامیاب ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بی اے پی آئندہ بھی صوبے اور ملک میں جمہوری اقدار کی ترقی اور فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر