
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے مفرور ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل آئین کو توڑ موڑ کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے ، عمران خان نے آ کر آئین کی بالادستی اور قانون کا احترام کروایا۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی مرہون منت طاقتور قانون کے نیچے ہے ، ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے ، ملک میں انتشار کے خواہاں نااہل فسادیوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال ٹھیک ہے مگر نااہلوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے ، دفتر خارجہ کو جیب میں رکھنے والے خارجہ پالیسی پر بیان بازی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News