کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس کل 4 نومبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر کریں گے، اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو جون 2020 میں پیٹرول بحران کی انکوائری سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، ایف آئی اے پیٹرولیم بحران کی انکوائری رپورٹ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایل این جی ٹرمینل پر ڈرائی ڈاکنگ سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے پلان پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئل اینڈ گیس سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان 2020 کا جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News