وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے پریزیڈنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو بھی سراہا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کو اپنی نئی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ بھی کیا۔
واضح رہےکہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید 20 نومبرسے کور کمانڈر پشاور کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی سےڈی جی آئی ایس آئی نے الوداعی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات قابل تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
