Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر مشتعل افراد کے حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی حوالگی کی منظوری دے دی۔

سابق صدر نے حملے سے متعلق فائلز دینے سے انکار کردیا تھا اور وفاقی عدالت میں ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تاہم عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

منظوری کے بعد مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں اور اس طرح ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست فاش ہوئی تھی اور جو بائیڈن نئے صدر منتخب ہوئے تھے جسے ٹرمپ نے تسلیم نہیں کیا اور اپنی ایک جذباتی تقریر میں امیدوار پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

Advertisement

سابق صدر کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ان کے حامی بڑی تعداد میں کیپٹیل  ہل پہنچ گئے اور اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔

اس دوران ارکان پارلیمنٹ نے دفاتر اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

واضح رہے کہ اس ہنگامہ آرائی میں 4 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی تحریک پیش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر