دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث بلائنڈ انڈس ڈولفن نے خوراک کی تلاش میں نہروں کا رخ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رتودیرو کے علاقے بنگل دیرو کے گاؤں یار محمد جہیو میں نایاب بلائنڈ انڈس ڈولفن کی اطلاع وائلڈ لائف عملے کو دی گئی۔
وائلڈ لائف عملے نے سکھر سے پہنچ کر بلائنڈ انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرتے ہوئے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ رتودیرو کے علاقہ بنگل دیرو وارہ کینال میں ماضی قریب میں بھی دو سے تین مرتبہ نایاب انڈس ڈولفن کو دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News