فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس مرتبہ 11.5 ملین ٹن چاول کا اسٹاک ہوگا۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ چاول کی فصل 9 ملین ٹن ہوئی ، گزشتہ سال 8.4 ملین ٹن ہوئی تھی جس میں سے 31 لاکھ ٹن ایکسپورٹ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس مرتبہ 11.5 ملین ٹن چاول کا اسٹاک ہوگا ، اگر گزشتہ سال کی بچی چاول اور اس سال کا ایکسپورٹ کریں تو 4.75 ارب ڈالر کا ریونیو آئیگا ، چاول کی ایکسپورٹ ایک چیلنج بھی ہے۔
فخر امام نے کہا کہ چین، کینیا، یو اے ای، افغانستان اور سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سالوں میں زیادہ ایکسپورٹ ہوئی ، ہم نے تجویز دی ہے کہ قومی سطح پر اس کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے ، چین، افریقہ اور دیگر ممالک میں چاول کی ایکسپورٹ کا بہت پوٹینشل ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ اپنے کاشتکار کو مبارکباد دیتا ہوں ، ہم دھان اور مکئی میں متواتر ریکارڈ پروڈکشن کر رہے ہیں ، 87 ملین ٹن گنے کی بھی ریکارڈ پروڈکشن ہوگی ، ہمارے پاس صرف ایک کروپ کا ایکسپورٹ پوٹینشل 4.7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News