راولپنڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، ادرک 400 اور لہسن 300 فی کلو ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔
سبزی بھی پہنچ سے دور ہونے پر شہری پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا پکائیں؟ بچوں کو گوشت کھلانا تو دور اب سبزی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
راولپنڈی میں شملہ مرچ 300، ادرک 400 روپے اور لہسن 300 روپے ریٹ پر فروخت ہونے لگا جبکہ مرغی اور گوشت کی قیمتیں بھی کم نہیں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں کو بھی پر لگ گئے، سرکاری نرخ صرف دکھاوا ہے ، مٹر، شملہ مرچ ، پھلیاں سب کچھ 100 روپے سے اوپر چلی گئیں۔
شہر میں اس وقت شملہ مرچ 300، کریلہ، ٹینڈا ، پھلیاں 140 روپے ، ٹماٹر اور مٹر 150، بینگن 120روپے فی کلو مل رہا ہے جبکہ ادرک 400 روپے، لہسن 300 روپے فی کلو جبکہ آلو پیاز ڈھائی سو سے 300 سو روپے فی دھڑی فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ کیا مہنگائی کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں ہے؟ غریب عوام آخر جائے تو جائے کہاں؟ حکومت کی غفلت کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے، چکن، آٹا اور چینی سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز، آلو، لہسن، دال چنا اور مسور سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 16 اکتوبر کو اختتام پزیر ہفتے میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ہفتے سے زائد رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے 17 مختلف شہروں میں 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News