Advertisement
Advertisement
Advertisement

آلودگی: لاہور پہلے نمبر پر، اسموگ کے سبب شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

Now Reading:

آلودگی: لاہور پہلے نمبر پر، اسموگ کے سبب شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
اسموگ

صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 392 جبکہ کراچی میں 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے جبکہ کولکتہ آج تیسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی آلودگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، آلودگی سے لڑنے کے لیے خصوصی طور پر بڑے شہروں میں پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ محکمے فوری طورپر ضروری اقدامات کریں، ہمارے بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں، ہم بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے اپنے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل، بابر حیات تارڑ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

Advertisement

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر