Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ’سوریاونشی‘ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا

Now Reading:

فلم ’سوریاونشی‘ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا

بالی ووڈ فلم ’سوریاونشی‘ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ  فلم ساز روہیت شیٹی کی فلم’سوریا ونشی‘میں اسلام مخالف مواد دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ  فلم ساز روہیت شیٹی کی حال ہی میں ریلیز ہونےو الی فلم’سوریا ونشی‘پر شدت پسندانہ خیالات اور مسلمانوں کی منفی نمائندگی کے لیے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے رانا ایوب نامی صحافی کےایک آرٹیکل میں اس فلم کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ’روہیت شیٹی کی فلم  جہاد کو غلط رنگ دے کر پیش کیے جانے کی سازش پھیلا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روہیت شیٹی کی فلم سوریا ونشی میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین یا لڑکیوں کو ورغلانے یا اغوا کرنے اورپھر انہیں زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے جوکہ بہت خطرناک ہے۔

اس حوالے سے رانا ایوب کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی نفرت اور امتیاز کا ماحول کو جنم دے گی، جس کا اندازے کے مطابق ہندوستان کے 200 ملین مسلمانوں کو روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک اور معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی روہیت شیٹی کی اس ایکشن فلم کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز  میں روہیت شیٹی  کی فلم کے بارے میں لکھا گیا کہ شیٹی کی فلموں میں ہنسنے اور ہنسانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈے ہمیشہ ہی قابلِ تنقید ہوتے ہیں، لیکن سوریا ونشی میں تو ہدایتکار کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز میں فلم کے بارے مزید لکھا گیا ہے کہ یہ فلم پولیس کی بربریت کے خوشگوار مناظر اور مسلمانوں کے بارے میں خطرناک اور دقیانوسی تصورات سے بھری ہوئی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے اکشے کمار کی نئی فلم سوریاونشی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

Advertisement

اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کی نئی فلم سوریاونشی  پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوریاونشی بالی ووڈ کی اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے ۔

مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ہالی ووڈ میں رجحان بدل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی لوگ اس کی پیروی کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے آخر میں لکھا تھا کہ فاصلہ کم کریں اور نفرتیں نہ پھیلائیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم  سوریاونشی باکس آفس پر تو دھوم مچا رہی ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لئے اس فلم کے اسکرپٹ میں شاید ہی کوئی نئی یا حیران کن بات ہو، سوریا ونشی کی ریلیز کے ساتھ ہی بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ اس فلم میں مسلمانوں اور پاکستان کی منفی تصویر کشی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر