لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے اہم شہروں میں اسموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق تجاویز تیار کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے بھی اہم تجاویز تیار کر لی ہیں۔
سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔
تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ نجی اسکول کو بسیں چلانے کی ہدایت کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔
اسموگ کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئی۔
اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 10 تجاویز تیار کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی تیار کردہ تجاویز انٹرمنسٹیریل کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ انٹر منسٹریل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی اور اسموگ پر قابو پانے کےلیے اقدامات پر غوربھی کیا جائے گا۔
پنجاب: اسموگ کی صورتحال
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 189 کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ 368 اے کیو آئی کے ساتھ علامہ اقبال ٹاؤن آلودگی میں شہر بھر میں سرفہرست، ڈیفنس فیز آٹھ 318 اے کیو آئی کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر ہے۔
پنجاب یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی 295، تاریخی انارکلی بازار میں ائیر کوالٹی انڈیکس 288 ریکارڈ کیا گیا۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی
ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔
201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
