
بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد آریان خان کے انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد دو ملین ہو گئی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آریان جمعہ 12 نومبر کو 24 برس کے ہوگئے لیکن اس برس ان کی سالگرہ کافی خاموشی کے منائی گئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاش کے پتوں کو پڑھنے اور اس سے حالات زندگی بتانے والی ایک معروف خاتون جانوی گور نے آریان کی زندگی کو پڑھنے کے بعد اسے شیئر کیا ہے۔
جانوی گور کا کہنا ہے کہ آریان کا پیدائشی سال 1997 چینی جوتشی کے حساب سے آکس (بیل) کا سال ہے اور سال 2021 بھی اتفاق سے آکس کا سال ہے لہٰذا یہ سال تبدیلی اور زندگی میں کچھ دوبارہ سے کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آریان کی زندگی میں توازن سال 2025 کے قریب آئے گا جبکہ اگلے چار برس انہیں اپنے بارے میں آگہی حاصل کرنے اور اسے شیئر کرنے کا دورانیہ ہے۔
آریان کو اہم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں تاہم آکس کا سال انہیں حقائق کو دیکھنے اور اسے سمجھنے میں معاون ہوگا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوکر وہیں اپنا خاندان تشکیل دیں گے جبکہ بلیاں بھی ان کی خوش بختی کے لئے اہم ہیں۔
جانوی گور کے مطابق آریان کا سماجی حلقہ محدود ہوسکتا ہے لیکن وہ اپنی قسمت آزمانے کے لئے بالی اور ہالی ووڈ کا رخ کریں گے تاہم انہیں بڑی کامیابی سماجی خدمات اورانسانی فلاح و بہبود کے کاموں سے ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک فنکار ہونے کے حوالے سے اس کے فروغ کے لئے بھی کام کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آریان خان کو گزشتہ ماہ کے اوائل میں ممبئی کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری اور قید کے دوران کافی مشکل وقت کا سامنا رہا اور آریان نے تین ہفتے سے زیادہ وقت جیل میں گزارا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News