Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد روانہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد روانہ
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پی ٹی آئی  کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

اس سے قبل سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر کو پاکستان کے موجودہ حالات کا ادراک تک نہیں، کیا موجودہ حالات میں جلسے کرنا قومی مفاد میں ہے؟ ملک کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام نے پی ڈی ایم سے اظہار لاتعلقی کر کے انہیں ایک بار پھر مسترد کردیا، بے مقصد جلسہ کر کے قوم کا وقت ضائع کیا گیا، پی ڈی ایم نہیں چاہتی کہ پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کرے، اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نا قابل فہم ہے، پی ڈی ایم والے ذہن نشین رکھیں کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہمیں پاکستان کی سلامتی، امن او راستحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، گزشتہ 3 برس کے دوران اپوزیشن کا رویہ ملکی مفادات کے خلاف رہا ہے، قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا، پی ڈی ایم کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ عوام کے لئے کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی نگہبان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے، رولز آف بزنس اتفاق رائے سے منظور کر کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالی خود مختاری دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر