Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر ظالم کا ہاتھ روکنا ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر ظالم کا ہاتھ روکنا ہے، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر ظالم کا ہاتھ روکنا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گرانفروشی کی روک تھام کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور اشیائے ضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ سستے و ماڈل بازاروں میں بھی معیاری اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے، مہنگائی کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کے افسران فیلڈ میں رہ کر مانیٹرنگ کریں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ غریب کا استحصال کرنے والے ہر مافیا کو مربوط کاوشوں سے شکست دینا ہے، غریب طبقات کی فلاح حکومت کی پہلی ترجیحی ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر ظالم کا ہاتھ روکنا ہے۔

Advertisement

اسلم اقبال نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بلا جواز قیمتیں بڑھا کر غریب کا خون چوسنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں اور افسران کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی جاری رکھی جائے، آٹا، چینی اور دالوں پر دی جانے والی سبسڈی کے ثمرات عام آدمی کو ملنے چاہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر