
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رضا باقر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ملکی اقتصادی شرح نمو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے رواں سال اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن کی صلاحیت زیادہ ہوتی تو درآمدات کا عام آدمی پر ذیادہ اثر نہ پڑتا، مارک اپ میں اضافہ درآمدات میں کمی کا ایک طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس اور کمیونٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، امریکا میں جتنی اب مہنگائی ہوئی ہے گزشتہ 20 سے 30 سال میں اتنی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکسانیوں کو فائدہ ہوا، ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پر عمل درآمد ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News