Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمبرز پورے ہیں،کامیابی ہمیں ملے گی، وزیراعظم

Now Reading:

نمبرز پورے ہیں،کامیابی ہمیں ملے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ یہ قانون سازی ذات کےلئے نہیں ملک کےلئے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورسیز ووٹنگ اورای وی ایم ملک اور جمہوریت کےلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ارکان کو بلز سے متعلق بریفنگ دی گئی ،ای وی ایم اور اورسیز ووٹرز کو حق دینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی،نمبرز پورے ہیں،کامیابی ہمیں ملے گی،ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 1970 کے بعد تمام انتخابات پر اعتراض کئے گئے،چاہتے ہیں ایسا نظام بنائیں کہ تمام جماعتیں امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ذات یا پارٹی کےلئے نہیں ملک اور جمہوریت کےلئے ہے۔

Advertisement

 اجلاس کے آغاز سے قبل ایک صحافی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کیا پریشان ہیں؟

اس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کوئی ملاقاتیں نہیں کررہا، کھلاڑی میدان میں ہر چیز کے لیے تیار رہتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم کے زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے  کی گئی جبکہ وزیراعظم نے بلوں پر ارکان کو اعتماد میں بھی لیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے۔

اس پرشہباز شریف نے کہاکہ ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے،جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہو گا انشااللہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر