Advertisement
Advertisement
Advertisement

“عمران خان یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے”

Now Reading:

“عمران خان یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے”
منظور وسان

صوبائی مشیر زراعت منظور وسان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ میں مداخلت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مہنگائیستان بنانے والے سندھ حکومت کو زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہتے ہیں۔

منظور وسان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے، کیا ملک میں مہنگائی، منافع خوری ، بیروزگاری کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، کیا چینی چور ماسک چور ، ادویات چور سندھ حکومت ہے، ہمیں جواب دیں صرف الزام نہ لگائیں۔

مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہے، خان صاحب جو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4 ہزار روپے میں ملتی تھی وہ آپ کی حکومت میں 9 سے 10 ہزار تک کسان کو مل رہی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں، وزیراعظم صاحب زہر اگلنا بند کریں اور بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں، خان صاحب عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں ، لوگ آپ کواچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

Advertisement

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب کیا قوم کو بتائیں گے کہ آپ کی وہ کونسی کسان دوست پالیسیاں تھی، ملک میں کسان رو رہا ہے ، کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار وفاق ہے ، گندم کی پیداوار بھی کم اترنے کا خدشہ ہے، اگر حکومت کے پاس 6.6 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے تو پھر گندم باہر سے کیوں منگوا رہی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیاسی سازش کے تحت سندھ حکومت پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے، وزیراعظم صاحب یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے، سندھ حکومت منافع خوروں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر