
شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع
غیر ملکی دورے کے دوران ملنے والے سرکاری تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے سکھ کمیونٹی کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔
سکھ کمیونٹی نے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا۔
یہ قیمتی تحفہ ڈاکٹر شہباز گل کو حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے دورے کے دوران سکھ برادری کی جانب سے دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیمپل کے اس نایاب ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیارکردہ ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے گزشتہ ہفتے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News